عرس مبارک سلطان العارفین  حضرت سخی سلطان حق  با ہو دسمبر  2024

عرس مبارک

٣٤٤ واں عظیم الشان عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سخی سلطان با ہو کے سلسلے میں دربار عالیہ سراج السالکین حضرت پیر سخی سلطان غلام میراں سروری القادری بارہ دری پر منقعد ہوا . عرس پاک کا آغاز ٤ دسمبر ٢٠٢٤ بعد نماز مغرب تلاوت کلام پاک سے ہوا . عرس پاک میں صاحبزادہ پیر محمّد مرید سلطان سروری القادری نے شرکت فرمائی. ملک بھر سے آ ے مہمان نعت خواں  نے ادب و احترام سے نذرانہ عقیدت پیش کیا. رہبر شریعت پیر طریقت حضرت پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری  امیر جماعت  الصالحین پاکستان نے صدارت فرمائی. اپنے صدارتی خطاب میں آپ نے اولیا الله کی کرامات خصوصی طور پے حضرت سخی حق با ہو سلطان اور ان کے والد محترم حضرت محمّد با زید سلطان کے سما جی سیاسی اور دینی خدمات پی تفصیلی روشنی ڈالی. آخر میں مریدین کے حق میں خیر و برکت کی دعا فرمائی . 
حضرت سخی سلطان حق با ہو کے سالانہ عرس پاک کی مرکزی تقریب کا آغاز ٥ دسمبر ٢٠٢٤ صبح ١١ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا. اس با برکت تقریب میں صاحبزادہ پیر سکندر سلطان سروری القادری ، صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان سروری القادری ، صاحبزادہ پیر سلمان سلطان ، صاحبزادہ پیر محمّد حیات سلطان، صاحبزادہ پیر حذیفہ سلطان ،صاحبزادہ پیر محمّد مرید سلطان ،صاحبزادہ پیر حسسیں اسماعیل سلطان ، صاحبزادہ پیر ابو بکر سلطان اور دیگر پنجاب ، سندھ ، بلوچستان سے آ ے مہمانان گرامی اور بہت بڑی تعداد میں مریدین نے شرکت فرمائی . مرکزی تقریب کی صدارت صاحبزادہ حضرت پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری امیر جماعت الصالحین پاکستان نے فرمائی . صوبائی وزیر زکوات و عشر جناب رانا منور غوث نے خصوصی شرکت فرمائی .اپنے خطاب میں جناب رانا منور غوث نے سلطان العارفین حضرت سلطان با ہو کی سما جی اور تعلیمی خدمات پے روشنی ڈالی
عرس مبارک کی با برکت تقریب دوپہر ٢ بجےتک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی. ملک بھر سے آ ے ثنا خواں ، علماے کرام اور خانوادے با ہو نے مجلس سے خطاب کیا . صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان نے معزز مہمان جناب رانا منور غوث کو خوش آمدید کہا. آپ نے اپنے خطاب میں اولیا الله کی شان اور کرامات پے تفصیلی بات کی. صاحبزادہ حضرت پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری امیر جماعت الصالحین پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے اپنے صدارتی خطاب میں الله والوں کی شان اور کرامات بیان کی اور خصوصی طور پے حضرت سخی سلطان حق با ہو کی سخا کے واقعیات بتانے رہے
صاحبزادہ حضرت پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری امیر جماعت الصالحین پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے اپنے خاندان کے صاحبزادگان ، مہمانان اور مریدین کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ دربار عالیہ سلطان با ہو پے ١٤٠٠ چادریں اور ٥ من پھولوں کی پٹیاں پیش کین . ختم قل شریف میں آپ نے ختم القرآن ، درود شریف ، کلمہ طیبہ اور بیشمار ورد وظائف کے تحفے پیش کیے . تقریب کے اختمام پے مریدین اور حاضرین مجلس کے حق میں خیر و برکت کی دعا فرمائی

عرس مبارک  حضرت سخی سلطان حق  با ہو 5 دسمبر  2024


 کچھ تصویریں عرس مبارک  حضرت سخی سلطان حق  با ہو 5 دسمبر  2024


Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1
Slide 1