عرس مبارک
٣٤٥ واں عظیم الشان عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سخی سلطان با ہو کے سلسلے میں دربار عالیہ سراج السالکین حضرت پیر سخی سلطان غلام میراں سروری القادری بارہ دری پر منقعد ہوا . عرس پاک کا آغاز 27 نومبر 2025 کو صبح ١٠ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا . عرس پاک میں صاحبزادگان حضرت پیر طارق سلطان ، حضرت پیر سکندر سلطان ، حضرت پیر محمّد خالد سلطان ، حضرت پیر ڈاکٹر عابد سلطان، حضرت پیر شکیل سلطان ، حضرت پیر محمّد حیات سلطان ،حضرت پیر مرید سلطان ، حضرت پیر حسین اسماعیل سلطان، حضرت پیر حسنین عباس سلطان اور پیر برہان سلطان نے شرکت فرمائی. ملک بھر سے آ ے مہمان نعت خواں نے ادب و احترام سے نذرانہ عقیدت پیش کیا. پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری ناظم علی جماعت اہل سنت پاکستان و امیر جماعت الصالحین پاکستان نے صدارت فرمائی. اپنے صدارتی خطاب میں آپ نے اولیا الله کی کرامات خصوصی طور پے حضرت سخی سلطان با ہو اور ان کے والد محترم حضرت محمّد با زید سلطان کے سما جی سیاسی اور دینی خدمات پے تفصیلی روشنی ڈالی اور مریدین کے حق میں خیر و برکت کی دعا فرمائی .
صاحبزادہ حضرت پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری امیر جماعت الصالحین پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے اپنے خاندان کے صاحبزادگان ، مہمانان اور مریدین کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ دربار عالیہ سلطان با ہو پے ١٤٠٠ چادریں اور ٥ من پھولوں کی پٹیاں پیش کین . ختم قل شریف میں آپ نے ختم القرآن ، درود شریف ، کلمہ طیبہ اور بیشمار ورد وظائف کے تحفے پیش کیے . تقریب کے اختمام پے مریدین اور حاضرین مجلس کے حق میں خیر و برکت کی دعا فرمائی